علاقہ کے چھوٹے ملک چین کو پسند کرتے ہیں، بھارت کو ”باس“ نہیں مانتے

Dec 17, 2012

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کے مغربی اتحادی اسے عالمی طاقت قرار دیتے ہیں لیکن جنوب ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ محدود ہوتا جا رہا ہے جبکہ اس کی سفارتکاری کی قوت بھی کمزور ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مالدیپ جیسا چھوٹا ملک بھی بھارت کے سامنے ڈٹ گیا اس لئے بھارت کی انفراسٹرکچر فرم جی ایم آر کو نکال باہر کیا اور ائرپورٹ کا انتظام چلانے کے 511 ملین ڈالر کے معاہدے کو منسوخ کر دیا۔ ادھر سری لنکا کے ساتھ بھی بھارت کے تعلقات ہوتے جا رہے ہیں۔ نئی دہلی درآمدی کاروں پر بھارت کی جانب سے ساری ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے سے بھی سخت ناراض ہے۔ علاقہ کے چھوٹے ملک چین کو پسند کرتے ہیں، بھارت کو ”باس“ نہیں مانتے ۔

مزیدخبریں