نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا ہے دہشتگرد پاکستان اور بھارت دونوں کےلئے قابل قبول نہیں، کب تک ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہیں گے، دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی ہونی چاہئے، پاکستانی ہائی کمشنرکی رہائش گاہ پر پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا اُمید ہے پاکستانی اور بھارتی قیادت مل کر مسائل کا حل تلاش کریں گے اور معاملات پر پیش رفت کریں گے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی مفرور افراد کی گرفتاری کیلئے دس، دس لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ان کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دہشت گرد پاکستان اور بھارت دونوں کو قبول نہیں: بھارتی وزیر داخلہ
Dec 17, 2012