لالہ موسیٰ (آن لائن) وفاقی وزےر اطلاعات چودھری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کراچی مےں نئی حلقہ بندےاں سپرےم کورٹ کا حکم ہے، الےکشن کمشن اپنی ذمہ دارےوں کو کس انداز مےں نبھاتا ہے حکومت اس سے لاتعلق ہے۔ ڈےرہ کائرہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کےلئے تارےخ ساز شفاف الےکشن کا انعقاد ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، مخالفےن نے انتخابات سے قبل لےپ ٹاپ اور ترقےاتی منصوبوں کے نام پر فنڈز کی رےلےز کے ذرےعے دھاندلی کا آغاز کررکھا ہے، ہم نے تو عوام سے اپنی کارکردگی کی بنےاد پر ووٹ لےنے ہےں اگر عوام ہماری حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہےں تو ہمےں ےقےن ہے کہ وہ ہمےں دوبارہ برسراقتدار لائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ق لےگ اور سنی اتحاد کے ساتھ سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر مکمل عمل درآمد ہوگا، پےپلزپارٹی نہ تو عوام کے پاس جانے سے ڈرتی ہے اور نہ ہی مخالفےن کی گےدڑ بھبھکےوں کا پےپلزپارٹی کو کوئی خوف ہے،ہم عوام مےں پہلے بھی مقبول تھے اور آج بھی ہےں۔