انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کو قانونی تحفظ دینے کےلئے کام شروع

Dec 17, 2012

اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کے آئینی و قانونی تحفظ کے لئے مجوزہ مسودے پر ورکنگ پیپر کی تیاری سے متعلق خط الیکشن کمشن آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ یہ خط سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے بھجوایا گیا ہے ۔ اس معاملے پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس 20 دسمبر کو کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جہانگیر بدر کی صدارت میں منعقد ہو گا ۔ الیکشن کمشن آف پاکستان سے 47 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق کے آئینی و قانونی تحفظ کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں