نگران حکومت پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے ہو چکے: شیخ رشید

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے فرار چاہتی ہے لیکن ان کو انتخابات کروانا ہی پڑینگے، پنجاب میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنتی نظر نہیں آ رہی، عوام نے ووٹ کا درست استعمال کیا تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائیگا۔ سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کی وجہ سے جنوری بھی پاکستان کی مستقبل کی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہو گا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں اور نگران حکومت کے حوالے سے ان کے درمیان بہت سے معاملات طے ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...