پاکستان، بھارت آپس میں بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں: ڈاکٹر خلیل چشتی

Dec 17, 2012


کراچی (آئی این پی)آخر کار 20 سالہ قانونی جنگ اختتام کو پہنچ گئی بھارت سے رہائی کے بعد کراچی پہنچنے پر 80 سالہ پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت آپس میں بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں، تاہم دونوں اطراف کچھ لوگ اس عمل کیخلاف ہیں لیکن عوام کی اکثریت امن چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج مجھے نئی زندگی ملی ہے۔ تمام اہل خانہ کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں اور بھارت کی جیل میں جو وقت کتا بیں پڑھ کر گزرتا تھا اب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھے طریقے سے گزاروں گا۔ قبل ازیں بھارت میں 20 سال مقدمات میں اذیت جھیلنے کے بعد بالآخر بری ہوکر خلیل چشتی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت سے قومی ائرلائن کی فلائٹ پی کے 307 سے کراچی پہنچے۔ اس موقع پر انکا عزیز و اقارب اور دیگر شہریوں نے شاندار استقبال کیا۔

مزیدخبریں