سانگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت) طارق آباد کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ایوب مسیح اور اسکا 10 سالہ بیٹا محسن ایوب موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 5 خواتین اور بچے شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں اسکی اہلیہ سمیرا بی بی، بیٹیاں 8 سالہ انعم ایوب،5 سالہ سنیتا ایوب ، 7ماہ کی سندس ایوب، ساس شریفاں بی بی شامل ہیں، حادثہ کی اطلاع ملنے پر ٹی ایم او سید انتسام صادق شاہ ،چوہدری ذوالفقار باجوہ اور تحصیلدار رفیق مسیح گل موقع پر پہنچ گئے، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی کی ہدایت پر ٹی ایم او سید انتسام صادق شاہ نے کفن دفن کیلئے 10ہزار روپے سوگوار خاندان کو دیئے، بتایا گیا ہے محنت کش ایوب مسیح اپنے بیوی بچوں کے ہمرا ہ کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اچانک مکان کی خستہ حال چھت اور دیواریں گر گئیں، تمام افراد ملبے تلے دب گئے جسکے نتیجہ میں ایوب مسیح اور اسکا بیٹا محسن ایوب دم توڑ گئے، قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، ایوب مسیح اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔