چیئرمین نیب اپنی قیادت کے دباﺅ پر پنجاب حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں: پرویز رشید

لاہور (خبر نگار) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے پنجاب کو ملک کی 65 فیصد کرپشن کا ذمہ دار قرار دینے کا بیان اپنی اس قیادت کے دباﺅ پر دیا ہے جو خود کرپشن میں تاریخی ریکارڈ بناتی چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چیئرمین نیب وفاقی حکومت کے میگا پراجیکٹس میں 5000 ارب روپے سالانہ کرپشن کی نشاندہی کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ہاتھ کیوں کانپتے ہیں؟ انہوں نے چیئرمین نیب سے سوال کیا کہ وفاقی حکومت کے میگا پراجیکٹس میں 5000 ارب روپے سالانہ کی کرپشن کا کیا پنجاب ذمہ دار ہے؟ کیا حاجیوں کی جیبیں پنجاب نے کاٹیں، کرپشن کے گڑھ بن جانے والے پی آئی اے‘ واپڈا‘ او جی ڈی سی‘ ریلوے اور سٹیل ملز کیا پنجاب حکومت کے محکمے ہیں؟ رینٹل پاور پلانٹس کے نام پر اربوں روپے خوردبرد کر کے پاکستان کو کنگال کرنے والے کیا پنجاب میں برسر اقتدار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پرویز الٰہی کے دور حکومت میں پاکستان میں گندم کا سب سے بڑا سکینڈل بھی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ چیئرمین نیب کے نزدیک کی نظر اتنی کمزور ہے کہ انہیں اپنے پہلو میں کھڑے این آئی سی ایل‘ پنجاب بنک اور رینٹل پاور پلانٹس میں اربوں کی ڈکیتی کے ملزم نظر نہیں آتے اور وہ پنجاب کی ایسی مثالی حکومت پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...