میٹرو بس کیخلاف زہر اُگلنے والے تکمیل پر منہ چھپاتے پھریں گے: میاں مرغوب

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور ان کی رفتار کو ہر کوئی سراہتا ہے، میاں شہبازشریف کے تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت پرآج تک کسی غیرجانبدار فرد یا ادارے نے انگلی نہیں اٹھائی، اتحادی حکمران کی زبانیں چلتی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کا کام بولتا ہے، میاں شہبازشریف کی نیک نیتی نے ہر مشکل آسان کر دی۔ میٹرو بس سروس کے خلاف زہر اگلنے والے اس کی تکمیل اورآغاز کے بعد عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے، پرویزالٰہی کی تنقید برائے تنقید حسد اور تعصب کا شاخسانہ ہے۔ وہ ساندہ میں ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی نے اپنے دورمیں اہالیان پنجاب کو بے یارومددگار چھوڑ دیا اور فوجی آمر پرویز مشرف کی خوشامد اور خدمت کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن