لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نے گذشتہ روز سنٹرل جیل گوجرانوالہ پر چھاپہ مارا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے واک تھرو گیٹ کی تنصیب کرائی۔ کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں اور جیل کی دیواروں پر بنے ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا۔ دریں اثناءملک مبشر احمد خان نے کہا کہ جیل اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال اور چادو اوڑھنے پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اگر کوئی اہلکار سکیورٹی سسٹم میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سنٹرل جیل گوجرانوالہ پر ڈی آئی جی کا چھاپہ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Dec 17, 2012