لاہور (نامہ نگار + اپنے نمائندے سے) مختلف علاقوں مےں 4 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ جمع کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ سرکلر روڈ پر نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ پولیس نے راہگیروں کی اطلاع پر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دےا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لوئر مال کے علاقہ شیش محل روڈ پر نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ کاہنہ کے علاقہ فیروز پور روڈ پر نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ ہلاکت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئےں گی۔تھانہ نیو انارکلی کے علاقے میں 50 سالہ نامعلوم پراسرار طور پر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشئی لگتا تھا اور سردی کے باعث دم توڑ گیا۔