لاس اینجلس (اے پی پی + آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکی باکسر کارلوس مولینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سپر لائٹ ویٹ چیمپئن بن گئے، کنگ خان نے امریکی باکسر کو دسویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر کے اسے پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا۔ گزشتہ روز لاس اینجلس میموریل سپورٹس ارینا میں ہونے والی فائٹ میں باکسر عامر خان نے پہلے راﺅنڈ سے ہی اپنے حریف کارلوس مولینا کو دباﺅ میں رکھا اور دسویں راﺅنڈ میں اسے ناک آﺅٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ عامر خان کی یہ 19ویں ناک آﺅٹ جبکہ مجموعی طور پر 27 ویں فتح ہے۔ عامر خان نے کہا کہ وہ کامیابی پر بہت خوش ہیں اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے ڈینی گریشیا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ فائٹ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ انہیں جولائی میں امریکی باکسر ڈینی گریشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں ڈبلیو بی اے سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل سے محروم ہونا پڑا۔ اب تک عامر خان نے ستائیس مقابلوں میں حصہ لیا ہے جن میں سے اٹھارہ میں اپنے مد مقابل کو ناک آو¿ٹ کیا۔ دونوں باکسرز لائٹ ویلٹر ویٹ کی درجہ بندی میں مقابلہ کررہے تھے۔ مقابلے کے بعد چھبیس سالہ عامر خان نے کہا کہ ’یہ مقابلہ میرے لیے زندگی اور موت جیسی اہمیت رکھتا تھا اور اسی لیے میں نے اسے بہت سنجیدگی سے کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی“۔ جولائی میں عامر کو ڈینی گارسیا نے ناک آو¿ٹ کر کے ہرایا تھا جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ عامر کو اب ریٹائر ہو جانا چاہیے۔ عامر خان کے کیریئر میں کامیابیوں کا آغاز دو ہزار چار کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے سے شروع ہوا۔ دوسری جانب ستائیس سالہ کارلوس مولینا اب تک سترہ مقابلوں میں کامیاب رہے تھے اور یہ ان کے کیرئیر کی پہلی شکست تھی۔
عامر خان
عامر خان امریکی باکسر کارلوس مولینا کو شکست دیکر سپر لائٹ ویٹ چپمپئن بن گئے
Dec 17, 2012