ناگپور ٹیسٹ: بھارت نے 326 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی


ناگپور (اے پی پی)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہوگیا، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لئے اور اسے 165 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جوناتھن ٹروٹ 66 اور ایان بیل 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز 326 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ ناگپور میں ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 326 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی، روی چندرن ایشون 29 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ جیمز اینڈرسن نے 4 کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا، گریم سوان نے تین اور مونٹی پینسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لئے اور اسے مجموعی طورپر 165 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ جوناتھن ٹروٹ 66 اور ایان بیل 24 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ پرگیان اوجھا، روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...