لاہور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کی تر جمان آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ اے پی اےم اےل کے قائد پرویزمشرف جلد عوام کے درمیان ہوں گے اور آل پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ وہ آل پاکستان مسلم لیگ کے دفتر میں پارٹی کا رکنوں کی فکری نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کی منزل اقتدار نہیں بلکہ ہم ”اسٹیٹس کو “ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم خیال جماعتوں سے انتخابی اتحاد کریں گے۔
”آل پاکستان مسلم لیگ کی منزل اقتدار نہیں، اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں“
Dec 17, 2012