پشاور ائر پورٹ سکیورٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے: محمود عباس

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے رہنما¶ں میاں محمود عباس‘ حافظ شاہد امین‘ قاری عبدالمتین اصغر‘ پروفیسر عبدالرحمٰن شارق‘ مولانا طارق جاوید‘ مولانا بشیر انصاری و دیگر نے پشاور ائر پورٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط اور بزدلانہ پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ سانحہ مشرقی پاکستان کی سازشوں میں ملوث ملک دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کو عدم استحکام کرنے میں مصروف کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا قیام بھارت کا انتقامی کارنامہ ہے۔ حکمرانوں کا ازلی دشمن کو پسندیدہ قرار دینا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور ائر پورٹ سکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہے۔ بدامنی اور دہشت گردی کی ذمہ داری طالبان کے سر تھوپنے کی بجائے پس پردہ خفیہ ہاتھ بے نقاب کئے جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...