ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی لیول سے چھیانوے فٹ تک کم ہوگئی۔

Dec 17, 2012 | 12:43

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا انتہائی لیول پندرہ سوپچاس فٹ ہےجبکہ پانی کی سطح چھیانوے فٹ کمی کےساتھ چودہ سو تریپن اعشاریہ آٹھ چھ فٹ ہوگئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اٹھارہ ہزارنوسو جبکہ اخراج پینتیس ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کا انتہائی لیول چودہ سو بیالیس فٹ جبکہ اس کی سطح گیارہ سو سینتالیس اعشاریہ آٹھ پانچ فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد دس ہزار ایک سو چھتیس کیوسک جبکہ اخراج ستائیس ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں