غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق فرانس کےدارالحکومت پیرس میں طالبان اورافغان حکام کےدرمیان ہونیوالے مذاکرات میں دوسری افغان تنظیمیں بھی شامل ہوں گی جبکہ افغان صدرحامد کرزئی نے مذاکرات میں شمولیت کیلئے اپنی رضامندی ظاہرکردی ہے۔دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نےبھی افغان حکام اورطالبان میں مذاکرات کی تصدیق کی ہے،مذاکرات میں دوہزارچودہ میں افغانستان سےنیٹوافواج کےانخلا کےبعد پیدا ہونیوالی صورتحال پرغورکیا جائیگا۔ واضح رہے کہ افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا کےبعد طالبان کےبڑھتےہوئے اثرورسوخ پرامریکہ اورنیٹوممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔