اسلام آباد پولیس نےتین کروڑ روپےتاوان کیلئےاغواء ہونےوالےاڑھائی سالہ بچےکو جرگہ کےذریعےمذاکرات کےبعد بازیاب کرالیا۔

اسلام آباد پولیس کےمطابق اٹھائیس ستمبر کو تھانہ کورال کی حدود تڑامڑی سے اڑھائی سالہ حارث کو اغواء کاروں نے اغواء کرلیا تھا اور بچےکےورثاء سےبچےکی زندہ سلامت بازیابی کیلئےتین کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کیا تھا، پولیس نےملزموں کی تلاش جاری رکھی اور ایک ہفتہ قبل اغواء کاروں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تاہم اس کےباوجود بچہ بازیاب نہ ہوا، بالاخر بچےکےورثاء نےاپنےبچےکو زندہ سلامت بازیاب کرانےکیلئےاغواء کاروں سےایک جرگہ کیا جس کےنتیجےمیں بچےکو زندہ سلامت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس نے اغوء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن