ہم پرکرپشن کا الزام لگانےوالےسن لیں کہ تین صوبوں سےزیادہ پینسٹھ فیصد کرپشن پنجاب میں ہورہی ہے۔ سردارلطیف کھوسہ

Dec 17, 2012 | 15:10

لاہورمیں یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز کےچوتھے کانووکیشن میں شرکت کےبعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئےگورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت اپنےوسائل بجلی بنانے پر خرچ کرے تو پنجاب کی صنعتوں کا پہیہ چل سکتا ہے۔ انھوں نےکہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے اور رانا ثنااللہ جیسے مزاحیہ فنکاروں کےسوالوں کا جواب بھی نہیں دے سکتے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدارسنبھالا تو خزانہ خالی تھا لیکن اب خزانہ بھرا ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عدلیہ اور الطاف حسین کےدرمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں اگرتمام ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں تو تصادم نہیں ہو سکتا۔ لطیف کھوسہ نےکہا کہ پیپلز پارٹی مقررہ وقت پرشفاف الیکشن کروائے گی اور ایک بار پھر بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب نے کامیاب ہونےوالے طلباء وطالبات میں ڈگریاں اورگولڈ میڈلز بھی تقسیم کئے۔

مزیدخبریں