غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی عراق میںموصل کے قریب خزانہ میں کار بم دھماکہ ہوا ہے،جبکہ دوسرا بم دھماکہ ایک مسجد کے باہر کھڑی کار میں ہوا،دہشت گردی کی اس نئی لہر میں پچیس افراد کے ہلاک جبکہ سینتیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہےحکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امدادکےلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
عراق میں دوکاربم دھماکوں کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اورسینتیس سے زائد زخمی ہوگئے.
Dec 17, 2012 | 15:21