لاہور (خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے آسٹریلیاکی سٹیٹ نیو ساﺅتھ ویلز کے آٹھ رکنی پارلیمانی وفدنے مسٹرشوکت چاہر رکن قانون ساز کونسل آسٹریلیا کی سربراہی میں اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ سپیکر نے وفد کو جہالت، پسماندگی،غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے حکومت پنجاب کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔رکن قانون ساز کونسل آسٹریلیا شوکت چاہر نے کہا کہ آسٹریلیا تجارتی شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائے گا۔
آسٹریلیا کی سٹیٹ نیوساﺅتھ ویلز کے آٹھ رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر رانا اقبال خان سے ملاقات
Dec 17, 2013