سنتیاگو (بی بی سی) بائیں بازو کی امیداوار میچل بیچلیٹ دوسری بار چلی کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے رن آف انتخابات میں اپنی حریف کو واضح فرق کے ساتھ شکست دی ہے۔ اب تک تقریباً 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس میں بیچلیٹ کو 62 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔