جوبا،نیویارک (آن لائن )جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، اْن کے بقول سابق نائب صدر کے وفادار فوجیوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے پیر کے روز یہ اعلان کیا۔مسلح گروپوں نے بغاوت کی یہ کوشش پیر کو علی الصباح دارالحکومت جوبہ میں وزارت دفاع پر قبضہ کیلئے کی گئی یلغار کی صورت کی تھی۔ جنوبی سوڈان کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ ہائیلڈے جانسن نے اپنے ایک بیان میں فریقین سے لڑائی ختم کر نے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کیلئے کہا ہے، دوسری طرف اقوام متحدہ، امریکہ اور برطانیہ نے شہریوں کو نقل و حرکت سے روکدیا ہے۔