تکریت (اے ایف پی+ اے پی پی ) عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں مزید 66 افراد مارے 120 زخمی ہوئے۔ مسلح افراد نے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا سٹی کونسل کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا صلاح الدین صوبے میں مسلح افراد نے دونوں مقامات پر ہلہ بول دیا پہلے کار بم دھماکہ کیا پھر ملازمین کو سٹی کونسل کی عمارت میں محصور بنا لیا تکریت میں باغیوں نے 40 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے محاصرہ کرکے کارروائی کی انہیں بازیاب کرا لیا ایک خود کش بمبار بھی مارا گیا، انسداد دہشتگردی فورس نے آپریشن کیا۔ یوسفیہ میں 2 کار بم دھماکوں میں 24 زائرین مارے گئے۔ تکریت میں فائرنگ سے 3 فوجی مارے گئے موصل میں بس پر فائرنگ سے 12 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں۔ 6 کار بم دھماکے بغداد میں ہوئے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ بیجی میں پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ میں 3 دھماکے جانے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔