کراچی (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے (ر) جرنیلوں اور جوانوں پر مشتمل ایکس سروس میں سوسائٹی نے بھی عبدالقادر ملا کی پھانسی سمیت بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ حمید گل، عبدالمجید ملک، شوکت قادر اور طارق پرویز نے کہا حسینہ واجد نے پاکستان، بنگلہ دیش معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھٹو مجیب ملاقات میں طے پایا تھا متحدہ پاکستان کے دفاع کیلئے کوششیں کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ نہیں چلایا جائیگا۔