لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے مجلس شوریٰ کا اجلاس 3 جنوری کو طلب کر لیا۔ اجلاس 3 دن تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لئے منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے نام پر غور ہو گا۔ خیبر پی کے کے رہنما سراج الحق مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ مجلس شوریٰ میں ملک بھر سے جماعت کے 80 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سے اتحاد سمیت دیگر اہم معاملات پر فیصلے متوقع ہیں۔