فلسطینی سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے حمایت جاری رکھیں گے: ایاز صادق

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے غیر منزلزل  حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی سطح پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں فلسطین کے سفیر ولید اے ایم ابو علی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق کی ادائیگی سے مسلسل انکار اور ان پر بے رحمانہ مظالم مشرقی وسطیٰ میں بدامنی کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے فلسطین کے سفیر کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے فلسطینی طلباء کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا فلسطین کے سفیر ولید اے ایم ابو علی نے فلسطین کی آزادی کی طویل جدوجہد میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا فلسطین کی عوام اور حکومت پاکستان کی عوام اور حکومت کی بے لوث مدد کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف اور احترام کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...