کراچی (خصوصی رپورٹ) بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملا کی پھانسی کے بعد محصورین کے سروں پر خوف کی تلوار لٹک گئی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی رہنما کی سزائے موت سے متعصب بنگالی گروپوں کے حوصلے بڑھ گئے۔ پناہ گزین کیمپوں پر عوامی لیگی غنڈہ فورس کے حملوں کا خطرہ ہے۔ لینڈ مافیا نے محصور پاکستانیوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ قوم پرست جماعتوں نے ’’بہاری نہ کھپے‘‘ کا نعرہ کیش کرایا، سماجی رہنما حیدر علی حیدر نے کہا متحدہ نے محصورین کے نام پر اپنی سیاست چمکائی ہے۔