ڈیرہ اللہ یار(آن لائن )اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ حکومت ناراض بلوچ بھا ئیوں کو منا نے کیلئے بلغ شیر مزاری سے رابط کریں کیو نکہ بلغ شیر مزاری کے بلوچ رہنماؤں نواب خیر بخش مری اور سردار عطاء اللہ خان مینگل سے قریبی تعلقات ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت ناراض بلوچوں سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہے ، مذکرات تب کا میاب ہونگے جب ناراض بلوچ اور حکومت ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر مذکرات کریں اور اکھٹا کھانا کھائے ،پیپلزپارٹی سابقہ حکومت بھی بلوچ سے مذکرات کرنے کی سنجیدہ کوشش کی تھی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ اللہ یار ڈی سی آفس میں پولیو مہم کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندؤں سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان مکران اور تربت کی طرح جعفرآباد ، نصیرآباد میں بھی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کریں نوگو ایریاز میں عمارتیں کھڑی کرکے انھیں ضائع نہ کیا جائے۔