پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج ملاقات کا امکان

Dec 17, 2013

نئی دہلی(آن لائن) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان (آج) منگل کو ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں لائن آف  کنٹرول پر کشیدگی میں کمی کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور فائرنگ کا تبادلہ اگرچہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا تاہم اس میں کمی ضرور ہوئی ہے‘ دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز جب جائیں گے تو ملاقات اور بات چیت کریں گے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں بات چیت کرنے دی جائے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے 1971ء کی جنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اے کے انتھونی کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ملاقات کب ہوگی اور کب کرنی چاہئے۔ یہ معاملہ ڈی جی پر ہی چھوڑ دینا چاہئے۔ وہ جب جائیں گی اور ضرورت محسوس کریں گے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں