بنگلہ دیش میں مظاہرے، جھڑپیں جاری، مزید 5 افراد ہلاک

ڈھاکہ(آئی این پی+ اے ایف پی  )جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے خلاف بنگلہ دیش میں مظاہرے جاری ہیں۔ پیر کو  پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے جس کے بعد پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے،ہنگاموں کے دوران حکمران جماعت کے حماتیوں کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے مظاہرین نے ست خیرہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پیرا ملٹری  بارڈر گارڈز پر بموں سے حملہ کیا جس پر  پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں 5  افراد ہلاک ہو گئے دیگر شہروں میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں  ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...