پرویز مشرف نے 3 نومبر کے اقدامات پر سب سے مشاورت کی تھی: شجاعت

لاہور (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے پرویز مشرف نے تین نومبر کے اقدامات پر سب سے مشاورت کی تھی اور جو کہتے ہیں مشاورت نہیں ہوئی وہ جھوٹ بولتے ہیں، کسی پر غداری کا الزام عائد کرنا چھوٹی بات نہیں ہوتی حکومت کو چاہئے تھا مشرف پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کابینہ میں کرتی، مشرف سے ملاقات نہیں ہوئی اگر ہو بھی جائے تو اس میں کیا حرج ہے، وقت آنے پر بتائوں گا پرویز مشرف کو تین نومبر کے بارے میں کیا مشورہ دیا تھا۔ گذشتہ رات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے چودھری شجاعت نے کہا کسی پر بھی غداری کا مقدمہ چلانا آسان بات نہیں ہوتی اس کے لئے تمام آئینی و قانونی پہلوئوں کو دیکھا جاتا ہے۔ ان کو چاہئے تھا وہ اس مقدمے کا آغاز کرنے سے قبل کابینہ سے اس کی منظوری لیتے لیکن انہوں نے عجلت میں فیصلہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا پرویز مشرف نے تین نومبر کے اقدامات کے حوالے سے سب سے مشاورت کی تھی اگر کوئی یہ کہتا ہے انہوں نے مشاورت نہیں کی تو وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ آپ نے پرویز مشرف کو تین نومبر کے حوالے سے کیا مشورہ دیا تھا سوال کا جواب دیتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا میں نے کیا مشورہ دیا تھا جب وقت آئے گا تو یہ بھی بتا دوں گا۔ پرویز مشرف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا میری ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی لیکن ملاقات ہو بھی جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...