ایساف کمانڈر جنرل ڈنفورڈ کی آرمی چیف اور جنرل راشد محمود سے ملاقاتیں

Dec 17, 2013

اسلام آباد (ثناء نیوز + نوائے وقت نیوز)  انٹرنیشنل  سکیورٹی  اسسٹنس فورس (ایساف)  کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ   اعلی فوجی قیادت  کے ساتھ ملاقاتوں  کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ امریکی  سفارتخانے   سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں قیام  کے دوران انہوں  نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل  شریف، چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف  سٹاف کمیٹی  جنرل راشد محمود اور دیگر سینئر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔  جنرل ڈنفورڈ  نے پاکستانی ہم منصبوں  سے ملاقات کے مواقع پر خوشی کا اظہار کیا اور خطے  میں استحکام  کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سلامتی  کے تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی  دلچسپی   کے امور اور پاکستان افغان سرحدی رابطوں سے متعلق کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مزیدخبریں