کراچی ‘ لاہور(مارکیٹ رپورٹر ‘ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 25200کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں2ارب19کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.0فیصدکم جبکہ53.01 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 41.62پوائنٹس اضافے سے 25298.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر381 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں202 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ156میں کمی جبکہ23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں2ارب19 کروڑ88 لاکھ53 ہزار420 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر60 کھرب80ارب79 کروڑ31لاکھ 66 ہزار537 روپے ہوگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر112کمپنیوں کا کاروبارہوا۔39کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔8 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس70.24پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4910.81پر بندہوا۔ مارکیٹ میں کل27لاکھ59ہزارحصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز32لاکھ25 ہزارحصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 4لاکھ94ہزار حصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4لاکھ52ہزار حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے3 لاکھ24 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 5.51 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.69روپے کم ہو گئی۔
سٹاک ایکس چینج میں تیزی ۔ مجموعی مالیت بڑھ کر60 کھرب80ارب79 کروڑ روپے ہوگئی
Dec 17, 2013