اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی طرف سے بے پناہ رعایات دینے کے باوجود گوشواروں کی مجموعی تعداد گزشتہ سال سے نہیں بڑھ سکی ہے اور نہ ریونیو گزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ جمع کرایا گیا ہے۔گوشوارے داخل کرنے کی توسیع شدہ میعاد پیر اور منگل کی درمیانی شب ختم ہو گئی۔ ترجمان شاہد حسن اسد نے بتایا کہ گوشواروں کی کل تعداد کا علم آج کو ہوگا تاہم شام تک کی جو اطلاعات شامل ہیں اس سے خدشہ ہے کہ گوشوارے گزشتہ سال سے بھی کم تعداد میں جمع کرائے گئے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز کی مد میں گوشواروں کے ساتھ 25 بلین روپے کا ریونیو جمع کرایا گیا ہے۔
حکومتی رعایت کے باوجود گوشواروں کی تعداد‘ ریونیو کم رہا
Dec 17, 2013