لاہور (خبر نگار) پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس اتحاد کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ایک ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان بھر کی فروٹ و سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے شرکت کی۔ یہ اتحاد موجودہ پورے پاکستان کی مارکیٹوں میں انتظامیہ کی طرف سے بے جا مداخلت اور غریب پرچون فروشوں کی گرفتاریوں پر حکومت سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کرے گا اور تاجروں اور حکومت کے درمیان پیدا شدہ غلط فہمی کا تدارک کرے گا۔ اجلاس میں چودھری ظہیر احمد کو صدر‘ حاجی رفیع گل کو نائب صدر (بلوچستان) محمد یونس کو نائب صدر (کراچی)‘ طاہر ایوب کو نائب صدر (اسلام آباد)‘ سراج گل کو نائب صدر(خیبر پی کے) اور جاوید (سندھ) کو جنرل سیکرٹری چنا گیا۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس اتحاد کا قیام عمل میں آگیا‘ عہدیداروں کا چنائو
Dec 17, 2013