اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریلوے کو 5 ماہ میں 82 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ وزارت ریلوے نے 5 ماہ میں 22.96 ارب خرچ کرنا تھے۔ ریلوے نے 23.78 ارب روپے کے اخراجات کئے تمام متعلقہ ڈویژنوں کو غیر ترقیاتی اخراجات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بجلی، ڈیزل اور پٹرول کی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں۔ تنخواہوں، پنشنز اور الائونسز کی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔
بہتری کے دعوے دھرے رہ گئے، ریلوے کو 4 ماہ میں 82 کروڑ کا خسارہ
Dec 17, 2013