انڈوں کی قیمت عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: کمشنر

Dec 17, 2013

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ انڈوں کی قیمت کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کے لیے قلیل المدتی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ کاروباری افراد مناسب منافع بھی لیں مگر انڈے اپنی غذائی اہمیت کے باعث ہر غریب اور کم آمدن افراد کی خوراک کا حصہ بھی بنیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن  حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ سستے بازاروں میں اپنے سٹال لگائے اور لوگوں کو کم قیمت پر انڈے فروخت کرے جس پر پی پی اے کے چیئر مین نے کہا کہ وہ محکمہ لائیو سٹاک کی مدد سے ان بازاروں میں انڈوں کے اسٹال لگائیں گے۔

مزیدخبریں