جی ایس پی سٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے بلا تعطل گیس فراہم کی جائے: خواجہ خاور

Dec 17, 2013

لاہور( کامرس رپورٹر ) یو رپی یو نین سے جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنا انتہا ئی خو ش آئند کا میا بی ہے ۔ اس سے ملکی معیشت عروج کی جانب گامزن ہو سکتی ہے لیکن اس سے پو ری طر ح فا ئدہ حا صل کر نے کیلئے ضروری ہے کہ صنعتو ں کو بلا تعطل توا نا ئی فرا ہم کی جا ئے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا ئے تا کہ صنعتو ں کو بہتر خام مال کی دستیا بی ممکن ہو اور وہ بہترین مصنو عات تیار کر کے یو رپی منڈیو ں میں پہنچا ئی جاسکیں۔ ان خیالا ت کا اظہا ر لا ہو ر چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خو اجہ خا ور رشید نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یو رپی منڈیو ں تک بنا ٹیکس کے رسائی سے معیشت کو اضا فی اربو ں ڈالر وصول ہو نگے۔ اس حو الے سے انہو ں نے حکو مت اور با لخصوص گورنر پنجاب چو دھر ی سرور کی خدمات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ جس طر ح انہو ں نے یو رپی یو نین سے یہ سٹیٹس حا صل کر نے کیلئے کا م کیا ہے اس طر ح صنعتو ں کو گیس کی فر اہمی کیلئے بھی اقدامات کریں۔

مزیدخبریں