کراچی (نوائے وقت نیوز) حکومت نے یو بی ایل اور الائیڈ بنک کے حصص فروخت کرنے کا خاکہ تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت دونوں بنکوں کے12فیصد حصص سٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کریگی۔ حکومت کے پاس دونوں بنکوں کے 26فیصد شیئرز ہیں، بنکوں کے حصص مارچ یا اپریل 2014ء کے درمیان فروخت کئے جانے کی توقع ہے ۔ ایس ای سی پی نے حکومتی بانڈز سٹاک مارکیٹ کے ذریعے جاری کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ منصوبے سے حکومت کو مختلف پراجیکٹس کیلئے مالی مدد ملے گی۔ ایس ای سی پی وزارت خزانہ کو سٹاک مارکیٹ سے بانڈز فروخت کرنے کے لئے مدد کریگی علاوہ ازیں سکوک بانڈ، انفراسٹرکچر بانڈ سٹاک مارکیٹ سے فروخت ہونگے۔