برساتی نالوں کی تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے اقدامات کئے جائیں: میاں یاور

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں  یاور زمان نے ہدایت کی  ہے کہ دیہی آبادیوں کو برساتی نالوں کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنانے کیلئے طویل مدتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شارٹ ٹرم بنیادوں پر فوری اقدامات جلد شروع کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے آبپاشی سیکرٹریٹ میں سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں برساتی نالوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ سیلابی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اعجاز محمود ججہ‘ کیپن (ر) زاہد سعید‘ نذیر انجم یونس بھٹی‘  خالد حسین قریشی‘ افتخار علی سہو اور نجیف سید کے علاوہ ممبران پنجاب اسمبلی رانا عبدالستار‘ رانا لیاقت علی‘ رانا محمد افضل و خواجہ وسیم بٹ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...