مثنوی مولانا رومؒ (اردوتراجم اور شروح کا مطالعہ )

Dec 17, 2014

ڈاک ایڈیٹر

زیر نظر تبصرہ ڈاکٹر معصومہ غلامی کا شاندار مقالہ ہے جس پر انہیں پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی ہے۔ انہوں نے مثنوی معنوی کے منتخب اردو تراجم و شروح کے زیر عنوان چار ابواب میں ایک قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے جس کی ایران‘ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھرپور تعریف وستائش کی گئی ہے۔ پہلا باب دو فصلوں پر مشتمل ہے‘ اول‘ احوال و آثار دوم‘ مثنوی معنوی کی عالمی شناخت۔ دوسرے باب میں فنی مباحث اور اردو میں فارسی سے ترجمے کی روایت‘ باب سوم میں تین فصلیں ہیں‘ پہلی برصغیر میں مثنوی معنوی کے اردو تراجم و شروح کا تحقیقی جائزہ‘ دوسری فصل مثنوی معنوی کے منتخب منشور تراجم کا تنقیدی مطالعہ اور تیسری فصل میں مثنوی معنوی کے منتخب منظوم تراجم کا تنقیدی مطالعہ ہے جبکہ باب چہارم دو فصل پر مشتمل ہے جس میں فصل اول برصغیر میں مثنوی معنوی شرح نویسی‘ دوم فصل مثنوی معنوی کی منتخب شرحوں کا تنقیدی مطالعہ۔ ڈاکٹر صاحبہ نے شروح کے انتخاب کے سلسلے میں کوشش کی ہے کہ ہر نوعیت کی شرح کا مطالعہ ضرور کیا جائے۔ ڈاکٹر معصومہ نے اس مقالے میں ڈاکٹر استعلامی کے تدوینی نسخے کو بنیادی نسخے کے طور پر استعمال کیا ہے ۔ دیدہ زیب سرورق کے ساتھ 327 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 600/- روپے ہے جسے الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور نے شائع کیا ہے۔ (تبصرہ : سلیم اختر)

مزیدخبریں