افغان طالبان نے پشاور کے سکول پر حملے کی مذمت کر دی: عورتوں بچوں کو قتل کرنا خلاف اسلام ہے، گل بہادر گروپ

کابل+ بنوں (رائٹرز+ آئی این پی) افغان طالبان نے پاکستان کے شہر پشاور کے فوجی سکول پر پاکستانی طالبان کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق بچوں اور عورتوں پر حملے معصوم لوگوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اس ضابطے کی ہر اسلامی گروپ اور حکومت کو پاسداری کرنی چاہئے۔ دریں اثناء شمالی وزیرستان کے طالبان حافظ گل بہادر گروپ نے بھی پشاور کے سکول پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بچوں پر حملوں کو خلاف شریعہ قرار دیا ہے۔ ترجمان احمد اللہ احمدی نے ذرائع ابلاغ کو جاری پیغام میں کہا ہم شمالی وزیرستان آپریشن کا بدلہ چھوٹے بچوں سے نہیں لینگے، ہمارا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق تھا نہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن