وطن کا مجاہد، ضرب عضب کا سپاہی سمجھا جائے آرمی چیف سے ملاقات میں زخمی بچوں کا عزم

Dec 17, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔ زخمی بچوں  نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، وطن کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہمیں وطن کا مجاہد سمجھا جائے، ملک بچانے کیلئے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں، ہمیں آپریشن ضربِ عضب  کا سپاہی سمجھا جائے۔ زخموں کے باوجود ہمارے  حوصلے بلند اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں