فخر ہے بیٹے نے شہید ہو کر پوری کلاس کو بچا لیا: والد

Dec 17, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ایک بچے کے والد نے کہا کہ الحمدللہ ہمیں فخر ہے کہ میرے بیٹے نے شہید ہو کر پوری کلاس کو بچا لیا۔ ایک اور بچے کے والد نے بتایا کہ میرے بچے کا نام عبداللہ شاہ ہے،  میں پولیس میں ہوں، ایک ڈی ایس پی کی حفاظت کیلئے 8، 8 سپاہی پھر رہے ہیں۔ اتنے چھوٹے بچوں کو بھی کوئی گولی مارتا ہے؟ سی ایم ایچ میں 30، 40 نعشیں ہیں، کئی بچوں کے سر میں گولیاں لگی ہیں۔ جنازے رکھے ہیں ہمیں تابوت دے رہے ہیں کہ جاؤ اور انہیں دفناؤ۔ ایک والد نے کہا کہ الحمدللہ میرے بچے نے شہادت پائی۔

مزیدخبریں