پشاور (این این آئی) آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور نرسیں زخمی بچوں کو دیکھ کر وہ بھی زار و قطار روتی رہیں، ہسپتال عملہ طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ زخمی بچوں کی زندگی مانگنے کیلئے دعائیں مانگتا رہا جبکہ ہسپتال میں خون کی کمی کے اعلانات کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علم خون عطیہ کرنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔
ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسیں بچوں کو تڑپتا دیکھ کر روتے رہے، خون عطیہ کرنے سینکڑوں لوگ پہنچ گئے
Dec 17, 2014