سانحہ پشاور: متاثرہ والدین حکومت کے بجائے مدد کیلئے فوج کو پکارتے رہے ملک بھر میں طالبان کیخلاف غم و غصہ

اسلام آباد(آن لائن)سانحہ پشاور متاثرہ والدین حکومت کی بجائے فوج کو مدد کیلئے پکارتے رہے۔سانحہ کی وجہ سے عوام اور فوج قریب جبکہ طالبان کیخلاف ملک بھر میں شدید غم وغصہ پایا گیا۔ آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے قبضہ کی خبرنشر ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے والدین پلک جھپکتے ہی سکول پہنچ گئے اور چیخ چیخ کر پاک فوج کو مدد کیلئے پکارتے رہے۔ ورسک روڈ پر پشاور کے تمام اہم نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن