ایشیا اوشیانا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ‘ پاکستان نے 6 میڈلز جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی ایشیا اوشیانا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ 2014ءمیں پاکستان کے دو پاور لیفٹرز نے چھ میڈل جیت لئے ہیں جن میں تین گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پاور لیفٹرز نے شرکت کی۔ اطہر کامران بٹ نے 100 کلو گرام کلاس میں تین گولڈ اور ایک برانز میڈل ملک کے نام کیا۔ انہوں نے سکاٹ اور بینچ پریس ایونٹ کے علاوہ ٹوٹل میں گول اپنے نام کیا جبکہ ڈیڈ لفٹ میں ان کے حصے میں برانز میڈل آیا۔ 120 کلو گرام کلاس میں پاکستان کے عبدالجبار عدنان نے دو سلور میڈل جیتے۔ پاکستان کے دونوں پاور لفٹر آج آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم اور سیکرٹری محمد راشد ملک نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ دس سال بعد پاکستانی پاور لیفٹرز نے ملک کے لیے چیمپئن شپ میں میڈل جیتے۔


ای پیپر دی نیشن