لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران کی والد اپنے بیٹے کا استقبال کرنے کے لئے خود واہگہ بارڈر آئی جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور چوما۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو اس کی سر زمین پر شکست دے کر پوری قوم کو بہت بڑی خوشی دی ہے، آج قوم نے میرے بیٹے کو جو عزت دی ہے اس پر مجھے جو خوشی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔فائنل میں شکست کااس لئے غم نہیںہے کہ ہمار ی ٹیم نے بھارت کو بھارت میںشکست دے کر فائنل میں کامیابی سے بڑی خوشی دی ہے۔ اپنے بیٹے کو آج اس مقام پر دیکھ کر میں خد ا کی شکر گزار ہوں مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔
ایم عمران کے والد نے بھی قومی ٹیم کا استقبال کیا
Dec 17, 2014