قومی ہاکی کھیل کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے : ارشد چودھری‘طارق عزیز

لاہور(نمائندہ سپورٹس )اولمپئن ارشد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے بغیر ہمارے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار نہیں آ سکتا۔ بھارت میں کھیلی جانیوالی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہالینڈ اور بھارت کو شکست دینا غیر معمولی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر ہاکی فیڈریشن کے لئے فنڈز جاری کریں اور قومی کھیل کی سر پرستی کر کے اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اولمپئن طارق عزیز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دیکر 16سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ یہ بڑی کامیابی ہے ۔ کھلاڑیوں کے مسائل حل کر کے ہم اس کھیل میں ماضی والا وقار دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹر نیشنل کھلاڑی اختر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کھیل کے ذریعے سب کے دل جیت لئے ہیں اور اپنا کام کر دیا ہے۔ اب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی کھیل کی سر پرستی کرتے ہوئے۔ کھلاڑیوں کی مستقل ملازمتوں کا جلد فیصلہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...